ہماچل پردیش میں گزشتہ ہفتہ ہوئی موسلادھار بارش اور کئی جگہ لینڈ سلائڈنگ کے بعد آئی تباہی سے ریاست ابھی باہر بھی نہیں نکلا ہے، اور ایک بار پھر ریاست میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک کئی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بہت ضروری ہونے پر ہی وہ سفر کریں۔
Published: undefined
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں اتوار تک بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے کہا کہ جمعہ سے پوری ریاست میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ افسر نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چمبا، کانگڑا، شملہ، کلو، منڈی، بلاسپور، سولن اور سرمور ضلعوں میں بہت بھاری بارش، اور اونا، حمیر پور، کنور اور لاہول-اسپیتی ضلعوں میں بھاری بارش ہوگی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے بعد آئندہ تین چار دنوں تک ریاست کے بیشتر حصوں میں گرج اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ آئندہ چار پانچ دنوں کے دوران ریاست میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت اوسطاً معمول پر رہنے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں کانگڑا، چمبا، شملہ، منڈی، کلو، سرمور، سولن، کنور اور لاہول-اسپیتی ضلعوں میں اچانک سیلاب آنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی تنبیہ کے بعد ریاستی حکومت نے بھاری بارش کی پیشین گوئیوں کے سبب لوگوں کو ریاست بھر میں بغیر کسی کام کے سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ممکنہ بارش کو دیکھتے ہوئے ریاست میں ٹریفک اور دیگر ضروری خدمات میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پہلے سے ہی ریاست کے اندرونی حصوں میں بیشتر سڑکیں اب بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined