چنئی: علاقائی موسمیاتی مرکز (آر ایم سی) نے اتوار کو تمل ناڈو کے چنگل پٹو، ولوپورم اور کوڈالور میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
اتوار کو تمل ناڈو کے چنئی، رانی پیٹ، تروولور، کانچی پورم، مائیلادوتھرائی، تھینی، ترووناملائی، ٹینکاسی، آریالور، کلاکوریچی اور کنیا کماری اضلاع میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
آر ایم سی نے پیر کے روز رامناتھ پورم، تھوتھکوڈی، ترونیلویلی اور تروولور اضلاع میں مختلف مقامات پر اور منگل کو کنیا کماری میں بھی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لکشدیپ پر طوفانی گردش اب اوسط سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز