قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں 6 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان

دہلی-این سی آر میں بدھ کی شام شدید بارش سے لوگوں کی حالت دگرگوں ہو گئی اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کے مناظر / قومی آواز</p></div>

دہلی میں بارش کے مناظر / قومی آواز

 

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں بدھ کی شام شدید بارش سے لوگوں کی حالت دگرگوں ہو گئی اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عوام کو 6 اگست تک بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران کبھی وقفے وقفے سے اور کبھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

بارش کے باعث لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے لیکن پانی جمع ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کے دوران راجدھانی کے اہم علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔ دریں اثنا، غازی پور میں ایک 22 سالہ خاتون اور اس کا بچہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں 6 اگست تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ یکم اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہے گا۔ آسمان ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے۔ 2 اگست کو بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بدھ کی شام سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے این سی آر میں کئی مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دیر رات تک لوگوں کو دہلی اور نوئیڈا میں طویل ٹریفک جام سے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ رات دیر گئے تک نوئیڈا میں سڑکوں پر پولیس اہلکار اور ٹریفک اہلکار موجود دیکھے گئے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں خاص طور پر لوٹین زون میں کئی جگہوں پر پانی جمع دیکھا گیا۔ اس موسلادھار بارش کے پیش نظر دہلی حکومت نے یکم اگست کو تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined