ملک کے کئی حصوں میں بدھ کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے آثار ہیں۔ اس کے علاوہ پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک برسات جاری رہنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شمال مشرقی چھتیس گڑھ پر بنے دباؤ کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور آج شمالی مدھیہ پردیش اور جنوب-مشرق اترپردیش میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں گزشتہ منگل کو شام میں جم کر بارش ہوئی اور یہی سلسلہ بدھ (18 ستمبر) کو بھی جاری رہنے والا ہے۔ عام طور پر آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور درمیانی بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ دہلی سے لگے علاقوں میں بھی آج بارش کا دور دیکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق جنوبی کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک، کیرل، آندھرا پردیش، جنوبی اوڈیشہ، تلنگانہ، ودربھ، جنوبی چھتیس گڑھ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات میں شدید بارش کا بھی نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، گجرات کے کچھ حصوں، مراٹھواڑہ، کونکن اور گوا، داخلی کرناٹک، لکش دیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور شمال مشرقی ہند کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی سطح پر بارش۔ جبکہ سکم، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، دہلی، پنجاب، ہریانہ، مغربی راجستھان اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی ہلکی پھلکی بارش درج کی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے ساتھ ہی لداخ میں بھی آفت آن پڑی ہے۔ ہماچل پردیش میں 54 سڑکوں پر آمد و رفت ٹھپ ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہوچکی ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے لکھنؤ مرکز کے مطابق اتر پردیش کے کئی حصوں میں سیلاب کی حالت ہے۔ تقریباً سبھی ندیوں میں طغیانی دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں فتح پور اور رائے بریلی میں ڈوبنے سے دو لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ کچھلا بریج (بدایوں)، غازی پور، بلیا و فتح گڑھ میں گنگا ندی خوفناک صورتحال اختیار کرنے کی طرف ہے وہیں گھاگھرا کا ویگ ایلگن بریج (بارہ بنکی)، (تُرتی پار)، بلیا اور ایودھیا میں رہنے والوں کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ریاست کے 24 اضلاع لکھیم پور کھیری، گونڈا، سیتا پور، فرخ آباد، بہرائچ، بارہ بنکی، بدایوں، بلیا، اعظم گڑھ، گورکھپور، ایودھیا، وارانسی، پریاگ راج اور گوتم بدھ نگر سیلاب کی زد میں ہے۔ سیلاب میں اب تک 14 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined