شملہ: ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرمور کے شلائی اسمبلی حلقہ میں مکان پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ بڈو صاحب میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ نورادھر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق شیلائی کے رونہاٹ میں شدید بارش نے تباہی مچائی، یہاں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن چلایا۔
Published: undefined
مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان کھجواڑی نامی گاؤں کے نزدیک واقع ایک گھر گھر میں سو رہا تھا، اس دوران تیز بارش ہو رہی تھی۔ اچانک مکان کی پچھلی جانب پہاڑی سے مٹی کا تودہ گرا اور مکان اس کی زد میں آ گیا۔ پورا خاندان ملبہ میں دب گیا۔ اس کی خبر ملنے پر لوگ جمع ہو گیے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
Published: undefined
ایس ڈی ایم شیلائی سریش کمار نے بتایا کہ اطلاع کے بعد انتظامیہ کی ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ سرمور ضلع میں 120 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ 90 کے قریب الیکٹرک ٹرانسفارمر ٹھپ پڑے ہیں جبکہ 85 واٹر پراجیکٹوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بارش اتنی زوردار تھی کہ کئی مقامات پر پانی کے ریلوں میں گاڑیاں تک بہہ گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined