قومی خبریں

تریپورہ میں موسلادھار بارش، 22 افراد ہلاک، کئی مکانات کو نقصان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

تریپورہ میں موسلادھار بارش کے باعث 22 افراد ہلاک ہو گئے اور دو افراد لاپتہ ہیں۔ دریں اثنا، 450 ریلیف کیمپوں میں 65400 لوگوں نے پناہ لی ہے

<div class="paragraphs"><p>تریپورہ میں بارش کے بعد آبی جماؤ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

تریپورہ میں بارش کے بعد آبی جماؤ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
TR_PD

تریپورہ میں گزشتہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے کہا کہ 65400 لوگوں نے ریاست میں 450 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے کیونکہ ان کے مکانات شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'فیس بک' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ سانتربازار کے اشونی تریپورہ پاڑہ اور دیبی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل محکمہ ریونیو کے سکریٹری برجیش پانڈے نے کہا تھا کہ ریاست میں شدید بارش کے بعد 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا، ’’اب تک 12 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور دو لاپتہ ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں میں بنیادی ڈھانچے اور زرعی فصلوں کے ساتھ ساتھ گھروں اور مویشیوں کو بھی نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ریاست میں تقریباً 17 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پانڈے نے کہا کہ ,032 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے، جن میں سے 1789 مقامات کو صاف کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز نے گومتی اور جنوبی تریپورہ اضلاع میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر فراہم کیے ہیں۔ آسام رائفلز نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست بھر سے 750 سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

Published: undefined

پریس بیان میں کہا گیا، ’’آسام رائفلز کی خواتین تریپورہ میں راحت اور بچاؤ کاموں کی قیادت کر رہی ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں چار ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جن میں مشرقی کنچن باڑی، کمار گھاٹ، انا کوٹی ضلع، گومتی ضلع میں امرپور، بشل گڑھ، سپاہیجالا اور تریپورہ ویسٹ شامل ہیں۔‘‘ محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو تریپورہ میں کئی مقامات پر بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined