ملک میں اس وقت مانسون کی بارش ہو رہی ہے جس کا اثر کئی ریاستوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ کچھ ریاستوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ دہلی این سی آر میں 2 دن سے رک رک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے دہلی مرکز کے مطابق اتوار کو بھی پورے دن بادل رہیں گے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ نوئیڈا، گروگرام اور فرید آباد کے علاوہ دہلی کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش اور بہار بھی اس وقت بارش کی زد میں ہیں۔ پہاڑی ریاستوں میں ہوئی زوردار بارش کی وجہ سے پنجاب، اتر پردیش اور بہار کی کئی ندیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے جس سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ حالانکہ زوردار بارش نے شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو کچھ راحت پہنچائی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔ یوپی کی بات کی جائے تو یہاں تین دنوں سے کبھی دھیمی تو کبھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ بہار میں راجدھانی پٹنہ سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی ہفتہ کو زوردار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے اضلاع میں آواز کے ساتھ تیز بارش اور بجلی گرنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ میں ہفتہ کو ایک بار پھر طوفانی بارش سے لینڈ سلائڈنگ کی اطلاع ملی تھی۔ اسی طرح آج بھی ریاست کے اُترکاشی، چمولی، رُودرپریاگ، پتھوراگڑھ اور باگیشور سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست میں کیدار ناتھ ہائی وے پر ڈولیا دیوی کے پاس لینڈ سلائیڈ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہائی وے پر بڑے بڑے بلڈوزر جمع ہوگئے اور آمد ورفت پر اس کا زبردست اثر پڑا ہے۔ چمولی میں بھی گوچر کے کمیڑا میں بدری ناتھ نیشنل ہائی وے ٹھپ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں بھی تیز بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے لینڈ سلائڈنگ اور بجلی گرنے کے واقعات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے آفات راحت ٹیموں کو مستعد رہنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined