قومی خبریں

آندھرا پردیش میں شدید بارشیں، ساحلی اضلاع میں عام زندگی مفلوج

آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش اور تیز ہواؤں نے زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ نیلور، رائلسیما، اور دیگر اضلاع میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا سامنا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے نظام نے صبح کے وقتق پڈوچیری اور نیلور کے ساحل کے درمیان کا علاقہ عبور کیا جس کی وجہ سے ریاست کے جنوبی ساحلی اضلاع، نیلور، رائلسیما، اور مشرقی گوداوری سمیت کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔

Published: undefined

ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ کچھ علاقوں میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ کاکیناڈا، وشاکھاپٹنم اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع میں ساحلی علاقوں پر بلند لہریں اٹھنے کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے نیلور اور رائلسیما میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔

Published: undefined

مقامی حکام نے کثیر الجہتی انتظامات کرتے ہوئے ضلع نیلور اور دیگر علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں کو سمندری علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں، جس سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ مچھلیاں پکڑنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مغربی اور جنوبی بنگال کی خلیج کے علاقوں میں نہ جائیں، کیونکہ وہاں طوفانی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جن کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

ریاست کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں انہوں نے ضلع کلیکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آبی ذخائر اور نہری نظام کا مناسب طریقے سے انتظام کیا جائے تاکہ سیلاب کی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔ نیلور اور رائلسیما کے اضلاع میں نشیبی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت برقرار ہے اور حکام کو ہائی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined