نئی دہلی: سردی پورے شمال مغربی ہندوستان میں روزانہ نئے ریکارڈ بنا رہی ہے اور امکان ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ کچھ دنوں تک ختم نہیں ہوگا۔ موسم کی پیشن گوئی کے مطابق آج یعنی 8 جنوری کو شمال مغرب کی تمام ریاستوں میں سرد دن اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں بھی گھنی دھند چھائی رہنے والی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں میں صبح کے وقت گھنی دھند چھائی ہوئی تھی۔ پنجاب کے امرتسر، پٹیالہ اور امبالا میں صبح 5.30 بجے حد نگاہ 25 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گنگا نگر میں حد نگاہ 25 میٹر، بھٹنڈہ میں صفر، صفدرجنگ اور دہلی کے پالم میں 50 میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ یوپی کے بریلی میں 25، آگرہ میں صفر اور لکھنؤ میں 50 ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
اتراکھنڈ، شمالی راجستھان، بہار، مغربی بنگال، سکم، آسام، تریپورہ، مدھیہ پردیش میں بھی لوگوں کو اگلے دو تین دن تک شدید دھند کا سامنا رہے گا۔ دھند کے باعث ٹرینوں کی رفتار کم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یوپی اور بہار سے گزرنے والی راجدھانی اور دورنتو ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا یہ دوہرا حملہ 11 جنوری تک آپ کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا ہے۔ 10 اور 11 جنوری کو بعض شہروں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
Published: undefined
ملک کی راجدھانی دہلی ہر روز کم سے کم درجہ حرارت میں نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ تاہم اتوار کو سردی میں کچھ راحت محسوس کی گئی۔ آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سردی کی برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ راجدھانی میں 7 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ نہ صرف اس سیزن کا سب سے کم ہے بلکہ 2014 کے بعد جنوری میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش میں سردی بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ جس کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹیاں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ غازی آباد میں سردی کی لہر کی وجہ سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 11 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔
ریاست یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کی بات کریں تو آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں آج بھی گھنی سے گھنی دھند اور سر دن کے حالات دیکھے جا رہے ہیں۔ تاہم، مغربی یوپی میں دھند کی شدت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined