ہندوستانی بحریہ نے جنگی جہاز آئی این ایس برہمپتر میں شدید آتشزدگی کی خبر دی ہے۔ اس حادثہ کے بعد جنگی جہاز ایک طرف سے پوری طرح جھک گئی اور اب بھی وہ جھکی ہوئی حالت میں ہے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ اتوار (21 جولائی) کے روز پیش آیا جس میں ایک ملاح لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی بحریہ نے 22 جولائی کو جانکاری دی۔ بحریہ نے بتایا کہ پہلے اس جہاز میں آگ لگی اور پھر یہ دھیرے دھیرے ایک طرف جھکتا چلا گیا۔ اب یہ جھکی ہوئی پوزیشن میں کھڑا ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ کے بارے میں بحریہ چیف ایڈمیرل دنیش کے. ترپاٹھی نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو مکمل جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس برہمپتر میں آگ لگ گئی ہے جس سے کافی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے بحریہ چیف کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع کے دفتر نے جانکاری دی ہے کہ لاپتہ ملاح کے تعلق سے مرکزی وزیر دفاع نے دعائے خیر کی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، اس آتشزدگی واقعہ کے تعلق سے بحریہ کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کی شام کو ہندوستانی بحریہ کے کثیر کردار والے فریگیٹ جہاز برہمپتر میں آگ لگی تھی۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب جنگی جہاز مرمت کے لیے جا رہا تھا۔ 22 جولائی کی صبح تک بحریہ ڈاکیارڈ، ممبئی (این ڈی-ایم بی آئی) اور بندرگاہ پر موجود دیگر جہازوں میں رکھی آگ بجھانے والی مشینوں کی مدد سے جہاز کی پائلٹ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فریگیٹ آئی این ایس برہمپتر کو سیدھا کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں، لیکن اسے سیدھا نہیں کیا جا سکا۔ جہاز اپنے برتھ کے ساتھ ساتھ مزید جھکتا چلا گیا۔ اس واقعہ کی جانچ کے لیے ہندوستانی بحریہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز