ریزرو بینک آف انڈیا کی بینکوں اور فائنانس کمپنیوں پر گہری نظر ہے اور کسی بھی طرح کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر فوراً کارروائی کی جا رہی ہے۔ آر بی آئی نے سوموار کو کچھ اسی طرح کا 'ایکشن' دکھایا جب اس نے ریگولیٹری نارمس کی خلاف ورزی کرنے پر سی ایس بی بینک، یونین بینک آف انڈیا، متھوٹ ہاؤسنگ فائنانس سمیت 5 یونٹس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ جن بینکنگ یونٹ پر کارروائی ہوئی ہے ان میں نِڈو ہوم فائنانس لمیٹڈ اور اشوکا وِنیوگ لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
آر بی آئی نے سی ایس بی بینک پر 1.86 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ بینک پر مالی خدمات کی آؤٹ سورسنگ میں رِسک مینجمنٹ اور ضابطہ اخلاق سے متعلق گائڈ لائنس اور برانچ اتھاریٹی پر ماسٹر سرکولیشن سے متعلق کچھ ہدایات پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی ہے۔ آر بی آئی کے مطابق یونین بینک پر کے وائی سی سے متعلق کچھ معیار پر عمل نہیں کرنے اور دیگر وجوہات سے 1.06 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ متھوٹ فائنانس پر تھوڑا کم جرمانہ لگا ہے۔ کمپنی پر غیر بینکنگ مالی کمپنی- ہاؤسنگ فائنانس کمپنی (ریزرو بینک) ہدایت- 2021 کے نظم پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نِڈو ہوم فائنانس لمیٹڈ پر 5 لاکھ روپے اور اشوکا وِنیوگ لمیٹڈ پر 3.1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ہوا ہے۔
Published: undefined
آر بی آئی کے ذریعہ بینکوں اور ان کی اکائیوں پر کی گئی اس کارروائی سے بینکنگ سسٹم مضبوط ہوگا اور مستقبل میں صارفین کو بہتر خدمات حاصل ہوں گی اور ان کے پیسے محفوظ رہیں گے۔ کیونکہ جرمانہ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آر بی آئی بینکوں کو ضابطوں پر عمل کرنے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز