ترواننت پورم: کیرالہ کے کئی اضلاع میں بارش نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے اور کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ دریں اثنا، کوٹائیام ضلع کے کوٹیکل میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچائی ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ آج پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
جنوبی اور وسطی کیرالہ میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب تری ویندرم، کولم، پدنماٹیٹا، کوٹائم اور اڈوکی میں ندی اور نہریں بارش کی وجہ سے اپھان پر ہیں۔ ایسے میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ صورت حال اتنی خراب ہے کہ ریاست کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی کے لیے فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ فوج کا ایک دستہ کوٹائم میں تعینات ہے۔ فوج کا ایک اور دستہ ترویندرم میں تعینات ہے۔ این ڈی آر ایف کی 7 ٹیمیں راحت اور بچاؤ میں مصروف ہیں۔ فضائیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال تیار رہے۔ ایم آئی 17 اور سارنگ ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
Published: undefined
کیرالہ میں بارش سے ابھی تک کوئی راحت نظر نہیں آ رہی اور شدید بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ریڈ اور آرنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے 5 اضلاع میں شدید بارشوں کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹائم، اڈوکی، تریشور، پدن مٹیکا اور ایرناکولم میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ریڈ الرٹ اگلے 2 دن کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ بارش کے حوالے سے ریاست کے کچھ علاقوں میں اورنج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ملپورم، تریویندرم، کولم، الپولا، پالکڑ، کولیکوڈ اور وایاناد میں اورنج الرٹ جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز