قومی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں لو کی پیشگوئی

پہاڑی علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کے بعد لو کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ سمندری طوفان ’موچا‘ پورٹ بلیئر کے قریب بنا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گرمی، تصویر آئی اے این ایس

 

پونے: قومی دارالحکومت دہلی، مغربی اتر پردیش اور ہریانہ سمیت شمالی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک کے بیشتر حصوں میں لو چلنے کے آثار ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مغربی مدھیہ پردیش اور ودربھ میں لو چلنے کے آثار ہیں۔ مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، مدھیہ مہاراشٹر، مغربی راجستھان اور گجرات کے کچھ حصوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور باہری علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب پہاڑی علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کے بعد لو کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ سمندری طوفان ’موچا‘ پورٹ بلیئر کے قریب بنا ہوا ہے۔ خلیج بنگال میں پیدا ہوا سمندری طوفان موچا انڈمان اور نکوبار جزائر کے پورٹ بلیئر کے شمال میں واقع ہے۔ امکان ہے کہ یہ اتوار کو شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور بنگلہ دیش کے کاکس بازار اور میانمار کے کوکو کے درمیان سے گزر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined