راجستھان کے باڑمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے جو کہ اب تک سب سے زیادہ ہے، اور اب لو یعنی دھول بھری گرم ہوا کی حالت ایک چھوٹے وقفے کے بعد پورے ہندوستان کے الگ الگ علاقوں میں پھر سے لوٹ آئی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ اڈیشہ اور مہاراشٹر میں وِدربھ کے الگ الگ علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں کے لیے لو کی حالت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
Published: undefined
اسی طرح 27 اپریل کو بہار اور مغربی بنگال کے الگ الگ حصوں میں لو کی حالت بنی رہے گی۔ 29 اپریل تک جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقوں، 30-27 اپریل کے دوران گجرات، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش کے شمالی حصوں میں لو چلنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ 30-28 اپریل کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، وسطی مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ اور 27 و 28 اپریل کو تلنگانہ میں بھی یہی حالت ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
منگل کو بہار اور گنگا والے بنگال کے علاقوں میں لو کی حالت بنی رہی۔ اتراکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور بہار و جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا۔ حالانکہ ایک تازہ مغربی آبی دباؤ کے اثر میں 30-28 اپریل کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں الگ الگ مقامات پر گرج یا بجلی کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 29 اور 30 اپریل کو اتراکھنڈ میں، جب کہ 28 اپریل کو جموں و کشمیر میں بھی ژالہ باری کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں 29 اپریل کو دھول بھری آندھی یا گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز