مئی ختم ہونے کو ہے، جیشٹھ کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی بھی بدترین سطح پر پہنچ رہی ہے۔ راجستھان میں شدید گرمی دیکھی جارہی ہے جہاں پارہ 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ موسمی مرکز جے پور کے مطابق، راجستھان کے پھلودی میں دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد باڑمیر میں 48.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2016 میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 15 مئی کو 51 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
مرکز نے کہا کہ جیسلمیر میں درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس، بیکانیر میں 47.2 ڈگری سیلسیس، چورو میں 47 ڈگری سیلسیس، جودھپور میں 46.9 ڈگری سیلسیس، گنگا نگر میں 46.5 ڈگری سیلسیس، 46.3 ڈگری سیلسیس اور جے پور میں 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ دوسری طرف دارالحکومت دہلی میں بھی ہفتہ کو درجہ حرارت بلند رہا۔
Published: undefined
ووٹنگ کے دن دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، 46.9 ڈگری سیلسیس، نجف گڑھ – 46.8 ڈگری سیلسیس، نریلا – 46.7 ڈگری سیلسیس۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اگلے 4 دنوں تک گرمی کی لہر کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز