قومی خبریں

آسمان سے برس رہی ہے آگ، پھلودی میں پارہ 49.4 ہے اور جھانسی میں ہوئی زندگی مشکل

محکمہ موسمیات  کے مطابق راجستھان، یوپی، ایم پی کے کئی شہروں میں آگ کی بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے باڑمیر کے پھلودی میں پارہ 49 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

مئی کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن ملک میں شدید گرمی جاری ہے۔ ملک بھر میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر ہے جس کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 سے اوپر ہے۔

Published: undefined

درحقیقت، پیر  یعنی 27 مئی کو آگرہ، اجمیر، باڑمیر اور الور سمیت کئی مقامات پر پارہ 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو پھلودی میں درجہ حرارت 49.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ باڑمیر میں 49.3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جو اب تک کا دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا کہ راجستھان، یوپی اور مدھیہ پردیش کے کئی شہروں میں آگ کی  بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے باڑمیر کے پھلودی میں پارہ 49 ڈگری کو پار کر گیا۔ اس کے ساتھ ہی جیسلمیر، بیکانیر، جھانسی، کوٹا، پیلانی میں 48 ڈگری کے قریب درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آگرہ، بھیلواڑہ، دتیا اور گنا میں پارہ 47 کے قریب ہے۔

Published: undefined

واضح رہےکہ محکمہ موسمیات یعنی  آئی ایم ڈی نے ملک میں چلچلاتی گرمی کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں کو 28 مئی سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور مغربی راجستھان میں 31 مئی تک مختلف مقامات پر ہیٹ ویو کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون اگلے پانچ دنوں کے دوران کیرالہ سے ٹکرانے والا ہے۔ جس کے بعد گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined