پنجی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی وارننگ کے پیش نظر گوا کے محکمہ تعلیم نے جمعرات اور جمعہ کو دوپہر سے پہلے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایجوکیشن ڈائرٰکٹر شیلیش جھنگاڑے نے ’آئی اے این ایس‘ کو بتایا کہ محکمہ نے گرمی کی لہر کے الرٹ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’ہم نے اسکولوں سے طلبا کو دوپہر تک گھر جانے کی اجازت دینے کو کہا ہے۔ یہ آج اور کل کے لیے ہے۔‘‘ وہیں، آئی ایم ڈی نے کہا ’’براہ کرم نوٹ کریں کہ شمالی گوا اور جنوبی گوا میں الگ تھلگ جگہوں پر گرمی کی لہر کے بہت زیادہ امکان ہیں۔‘‘ 11 مارچ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 2-3 ڈگری کے کمی کا امکان ہے۔
Published: undefined
اس میں کہا گیا ہے کہ گوا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت عام درجہ حرارت سے 4-6 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کو راجدھانی میں دن کا درجہ حرارت 38.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے 4.6 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔ تاہم محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ امتحانات منعقد کرنے والے تمام اسکولوں سے امتحانات کے اوقات پہلے کرنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined