وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں بھی گرمی کی شدت جاری رہتے ہوئے گرمی کا 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سری نگر میں اتوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری زیادہ ہے۔
Published: undefined
ماہر موسمیات فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی کشمیر میں ماہ ستمبر میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری زیادہ ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2005میں 33.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 18ستمبر 1934کو ابتک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 35.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیضان کینگ نے بتایا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں بھی 14برسوں کے بعد اتوار کے روز 24ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ27 ستمبر 2009میں گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.4ڈگری درجہ کیا گیا جبکہ 3ستمبر 2005میں 26ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گیارہ سے 17 ستمبر تک وادی کشمیر میں مجموعی طورپر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کہیں کہیں پر بوندا باندھی متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined