قومی خبریں

حیدرآباد میں آتشزدگی کا دلخراش واقعہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جھلس کر موت

جان گنوانے والوں کی شناخت نریش (35)، اس کی بیوی سوما (28) اور بیٹے جوشیت (5) کے طور پر کی گئی ہے۔ جوڑے کا ایک اور بیٹا جو کسی رشتہ دار کے گھر گیا ہوا تھا وہ بچ گیا ہے۔

آگ لگنے کی علامتی تصویر
آگ لگنے کی علامتی تصویر 

حیدرآباد: حیدرآباد میں اتوار کو آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ کشائی گوڈا میں اس وقت پیش آیا جب علی الصبح لکڑی کے ڈپو میں زبردست آگ بھڑک اٹھی اور اس کے شعلے ملحقہ مکان تک پھیل گئے۔ پولیس کے مطابق ٹمبر ڈپو میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

Published: undefined

جان گنوانے والوں کی شناخت نریش (35)، اس کی بیوی سوما (28) اور بیٹے جوشیت (5) کے طور پر کی گئی ہے۔ جوڑے کا ایک اور بیٹا جو کسی رشتہ دار کے گھر گیا ہوا تھا وہ بچ گیا ہے۔ یہ واقعہ رچاکونڈہ کمشنریٹ کے کشائی گوڈا پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت سائی نگر میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔

Published: undefined

شہر میں آتشزدگی کے ایک اور واقعے میں ایک لاری مکینک کی دکان اور ایک گودام جل کر خاکستر ہو گیا۔ حادثہ بہادر پورہ میں پیش آیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہاں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined