کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس کی سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے اب تک کی تحقیقات کی اسٹیٹس رپورٹ طلب کی تھی۔ وہیں، مغربی بنگال حکومت سے اسپتال میں توڑ پھوڑ کے معاملے کی تحقیقات کی اسٹیٹس رپورٹ دینے کو کہا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آر جی کر اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کو 10 ستمبر کی شام 5 بجے تک کام پر واپس آنے کو کہا تھا۔ چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
Published: undefined
متھرا تنازعہ
سپریم کورٹ آج متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ کی بھی سماعت کرے گا۔ مسلم فریق نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ مسلم فریق نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ہندو فریق کی طرف سے دائر 18 درخواستوں کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ مسلم فریق نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
بلڈوزر کیس
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں بلڈوزر کی کارروائی کو لے کر دائر عرضی پر بھی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے حکومت کی بلڈوزر کارروائی پر سوالات اٹھائے تھے اور ملک گیر گائیڈ لائن بنانے کا اشارہ دیا تھا۔
Published: undefined
نئے فوجداری قوانین
تین نئے فوجداری قوانین کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی بھی آج سماعت ہونی ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں تین نئے قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں تینوں قوانین پر عمل درآمد فی الحال روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ ایک ماہر کمیٹی تشکیل دے کر ان کا تفصیلی مطالعہ نہیں کرتی اس وقت تک ان پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ وکیل انجلی پٹیل اور چھایا مشرا نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کر کے ان تینوں قوانین پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
عباس انصاری کیس
سپریم کورٹ پوروانچل کے زورآور مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کے خلاف لگائے گئے گینگسٹر ایکٹ کے خلاف دائر عباس کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ 4 ستمبر کو اتر پردیش پولیس نے عباس انصاری سمیت پانچ لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ عباس انصاری نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ عباس انصاری کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گا، جس میں عباس انصاری سے جیل میں غیر قانونی ملاقاتوں کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
راج کمار سنتوشی کا معاملہ
سپریم کورٹ آج بالی ووڈ ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی درخواست پر بھی آج سماعت کرے گا۔ راج کمار سنتوشی نے دہلی کی ایک عدالت کے جاری کردہ غیر ضمانتی وارنٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ پروڈیوسر پرشانت ملک نے راج کمار سنتوشی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ الزام ہے کہ 2018 میں پرشانت ملک نے راج کمار سنتوشی کو تقریباً 70-75 لاکھ روپے کا قرض دیا تھا۔ سنتوشی نے پیسے واپس نہیں کیے اور جب بھی ان سے پیسے مانگے گئے وہ ٹالتے رہے۔ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے سخت تبصرہ بھی کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ راج کمار سنتوشی کو عدالت میں پیش ہونے کے کئی مواقع فراہم کیے گئے لیکن کبھی انہوں نے کبھی بلڈ پریشر اور کبھی کورونا وائرس کا بہانہ بنایا۔
Published: undefined
دہلی شراب پالیسی معاملہ
سپریم کورٹ دہلی شراب گھوٹالہ کیس کے ملزم دہلی کے تاجر امن دیپ ڈھل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ برنڈکو سیلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بزنس مین امن دیپ ڈھل نے سی بی آئی معاملے میں سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے امن دیپ ڈھل کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈھل نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا