نئی دہلی: سپریم کورٹ انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے افسر ایم ناگیشور راؤ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا عبوری ڈائریکٹر بنائے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔
Published: undefined
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس این ایل راؤ اور جسٹس ایس کے کول کی بنچ کے سامنے بدھ کو اس معاملہ کی فوری سماعت کے لئے مینشن (تذکرہ) کیا تھا۔ عرضی گزار غیر سرکاری تنظیم ’کامن کاز‘ اور آر ٹی آئی کارکن انجلی بھاردواج کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے بنچ سے معاملہ کی سماعت جمعہ کو کرنے کی گزارش کی تھی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم کامن كاز کی عرضی پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اگلے ہفتے سماعت کریں گے۔ اس سے پہلے کامن كاز کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے چیف جسٹس کی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور عرضی کو جمعہ (18 جنوری) تک سماعت کے لئے فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
Published: undefined
جسٹس گوگوئی نے اگرچہ پرشانت بھوشن سے کہا کہ وہ درخواست کی سماعت کے لئے تیار ہیں، لیکن جمعہ تک اسے فہرست میں شامل کر پانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس درخواست پر اگلے ہفتے ہی سماعت ممکن ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی اعلی سلیکشن کمیٹی نے آئی پی ایس افسر آلوک ورما کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد تقرری معاملوں کی کابینہ کمیٹی نے ناگیشور راؤ کو اگلے حکم تک جانچ ایجنسی کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined