دہلی ہائی کورٹ نے وکلاء کے ساتھ مزید ملاقات کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ 30 مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے لیے انہیں وکلاء سے بات کرنے کے لیے مزید ملاقات کی اجازت دی جائے۔ فی الحال انہیں ہفتے میں دو بار وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔
Published: undefined
ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل اتھارٹی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ کیجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے وکلاء کے ساتھ ہفتے میں دو اضافی ملاقاتوں کی اجازت مانگی ہے۔ فی الحال قواعد کے مطابق کیجریوال ہفتے میں صرف دو بار اپنے وکلاء سے مل سکتے ہیں۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ انہیں 30 سے زیادہ مقدمات کا سامنا ہے، اس لیے ان مقدمات پر بات چیت کے لیے ان میٹنگوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے نچلی عدالت نے کیجریوال کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی آبکاری پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ نچلی عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کا وکیل یہ بتانے سے قاصر رہا کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہی بنیادوں پر دو اضافی ملاقاتوں کا حقدار کیسے ہے جن پر پہلے آرڈر میں بحث کی گئی تھی اور فیصلہ بھی کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined