دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر پیر (29 جولائی) کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی بی آئی معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت میں سی بی آئی کی جانب سے کیجریوال کی درخواست ضمانت کی شدید مخالفت کی گئی جبکہ کیجریوال کی جانب سے کہا گیا کہ سی بی آئی کے پاس ان کے خلاف براہ راست کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
Published: undefined
کیجریوال کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نینا بنسل کرشنا کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران سی بی آئی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل ڈی پی سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف نچلی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے سماعت آگے بڑھ رہی ہے انہیں مزید ثبوت مل رہے ہیں۔ آج داخل کی گئی چارج شیٹ میں وزیر اعلیٰ کیجریوال سمیت چھ لوگوں کے نام ہیں۔ ان میں سے پانچ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے آبکاری پالیسی پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے معاونین کے دستخطوں کا ایک دن میں جائزہ لیا اور یہ سب کووڈ کے دوران ہوا۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ آبکاری پالیسی گھوٹالہ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم پنجاب کے انتخابات میں استعمال ہوئی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ کیجریوال کی جانب سے پیش ہوئے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اس پر دستخط کیے، مگر ان کے ساتھ مزید 15 لوگوں نے بھی اس پر اپنے دستخط کیے، ان میں لیفٹیننٹ گورنر کے بھی دستخط شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ای ڈی کیس میں تین بار ضمانت ملی ہے اور سچائی یہ ہے کہ ان کے خلاف سی بی آئی کے پاس کوئی براہ راست ثبوت موجود نہیں ہے۔ سنگھوی نے یہ بھی کہا کہ سی بی آئی اکثر وجے نائر کو کیس میں مرکزی شخصیت کے طور پر بتاتی ہے لیکن نائر کو سی بی آئی کیس میں بہت پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
Published: undefined
ابھیشیک منو سنگھوی نے سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ کیجریوال کو مبینہ دہلی آبکاری پالیسی بدعنوانی میں مرکزی ملزم قرار دینے پر بھی سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے سی بی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی وسیع تناظر کو قبول کرنے میں ناکام رہی۔ آبکاری پالیسی 9 ضمنی وزارتی کمیٹیوں کا نتیجہ تھی، جس میں مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔ اس پر ایک سال تک غور و فکر کیا گیا اس کے بعد اسے لاگو کیا گیا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے دہلی آبکاری پالیسی بدعنوانی معاملے میں 25 جون کو وزیر اعلیٰ کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined