نئی دہلی: سپریم کورٹ نے عام زمرے کے غریبوں کو دس فیصد ریزرویشن سے متعلق قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت آٹھ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے عرضی گزاروں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد معاملے کی سماعت کے لئے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کی ۔ عدالت اس دن یہ طے کرے گی کہ معاملے کو سماعت کے لئے آئینی بنچ کے سامنے بھیجنا ضروری ہے یا نہیں۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران عرضی گزاروں غیر سرکاری تنظیم جن ہت ابھیان اور یوتھ فار ایکوالیٹی کی طرف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے دلیل دی تھی کہ عام زمرے کے اقتصادی طور پر پسماندہ افراد کے لئے دس فیصد ریزرویشن پر فوری روک لگائی جانی چاہیے۔
Published: 28 Mar 2019, 10:10 PM IST
انہوں نے دلیل دی کہ آنے والے وقت میں بڑے پیمانے پر تقرریاں ہونی ہیں لیکن یہ ریزرویشن تشویش کا سبب بننے والا ہے۔ ریلوے نے بھی دس فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 8 اپریل کو معاملے کی سماعت کرنے سے اتفاق کیا۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی ہے۔ حکومت نے ضروری اعدادوشمار جمع کیے بغیر ریزرویشن کا قانون بنا دیا۔ عدالت عظمٰی نے ریزرویشن کو پچاس فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
Published: 28 Mar 2019, 10:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Mar 2019, 10:10 PM IST