قومی خبریں

ای وی ایم اور وی وی پیٹ پرچیوں کے 100 فیصد ملان والی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت 2 ہفتہ بعد

سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ انتخاب نزدیک ہیں اور اگر اس معاملے پر سماعت جلد نہیں ہوئی تو یہ عرضی بے معنی ہو جائے گی۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ مشین کی پرچیوں کا 100 فیصد ملان کرائے جانے سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ راضی ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں دو ہفتوں بعد کی کوئی تاریخ فہرست بند کی جا سکتی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے اس تعلق سے آج کہا کہ اے ڈی آر کی طرف سے داخل کی گئی عرضی اگلے کے اگلے ہفتہ فہرست بند کی جائے گی۔

Published: undefined

عرضی دہندہ ادارہ اے ڈی آر کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے وکیل پرشانت بھوشن نے آج مطالبہ کیا تھا کہ عرضی پر جلد سماعت کی جائے۔ سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے بھی بنچ سے گزارش کی کہ اس معاملے پر آئندہ ہفتہ منگل کے روز سماعت کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں سینئر وکیل گوپال شنکر نارائن نے کہا کہ انتخاب قریب ہے اور اگر اس معاملے پر جلد سماعت نہیں ہوئی تو عرضی بے معنی ہو جائے گی۔

Published: undefined

وکلا کی گزارش پر جسٹس کھنہ کے علاوہ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ حالات سے واقف ہیں اور اگلے کے اگلے ہفتہ اس معاملے پر سماعت کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی وی وی پیٹ پرچی اور ای وی ایم سے ملان معاملے پر داخل ایک دیگر عرضی پر انتخابی کمیشن اور مرکزی حکومت کو نوٹس بھیج کر جواب مانگا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined