نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کر منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما ستیندر جین کی مستقل درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے معاملہ پر ای ڈی سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔
Published: undefined
جین نے ٹرائل کورٹ کے 15 مئی کے حکم کو چیلنج ہے، جس نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ جین کی دلیل ہے کہ ای ڈی قانون مدت کے اندر اپنی تفتیش پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور ان کی مستقل ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرنے کے لئے 27 جولائی 2022 کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش کیا۔
Published: undefined
جین کی دلیل ہے کہ جب تفتیش جاری ہے تو نامکمل فرد جرم پیش کرنا آئین کی دفعہ 21 کے تحت ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے انسداد بدعنوانی قانون کے تحت جین کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کا معاملہ درج کیا تھا۔
Published: undefined
ستیندر جین پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 اور 2017 کے درمیان آمدنی سے زیادہ جائیداد جمع کی۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے بھی معاملہ درج کر لیا۔ اس کے علاوہ ای ڈی کا الزام ہے کہ جین کی ملکیت والی کمپنیوں کو حوالہ کے ذریعے شیل کمپنیوں سے 4.81 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined