دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں الزامات عائد کرنے سے متعلق سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے التوا کا یہ فیصلہ برج بھوشن شرن سنگھ کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی ایک درخواست کے بعد کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جنسی ہراسانی کا واقعہ جس دن وقوع پذیر ہوا اس دن وہ ملک کے باہر تھے۔
Published: undefined
عدالت میں پیش کی گئی اپنی درخواست میں برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ہے کہ جس دن خاتون پہلوانوں نے جنسی زیادتی کی بات کی ہے یعنی 7 ستمبر 2022 کے دن، تو اس دن وہ ملک کے باہر تھے۔ اس کے ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی نقل جمع کرائی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درخواست کے بعد راؤز ایونیو کورٹ کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پرینکا راجپوت نے الزامات طے کرنے سے متعلق سماعت ملتوی کر دی۔ اب اس معاملہ پر پر 26 اپریل کو سماعت ہوگی۔
Published: undefined
برج بھوشن شرن سنگھ نے اپنی درخواست میں واقعہ والے دن اپنے بیرون ملک ہونے کے دعوے کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی پولیس کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) بھی طلب کیا ہے۔ دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے اے پی پی اتل سریواستو نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کا وقت اسٹریٹجک ہے اور اس کا مقصد کیس کو طول دینا ہے۔ انہوں نے اس مرحلے پر تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کے ممکنہ قانونی مضمرات کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دریں اثنا شکایت کنندگان کے قانونی وکیل نے بھی اس درخواست کو کارروائی میں تاخیر اور رخنہ ڈالنے کا ایک حربہ قرار دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 207 کے تحت ضروری دستاویزات پہلے ہی خریدے جا نے چاہئے تھے جو ملزم کو ثبوت پہنچانے سے متعلق ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined