قومی خبریں

نربھیا کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے والی عرضی پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی

خصوصی بنچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی کی سماعت 5 مارچ تک کےلئے ملتوی کر دی کہ گناہ گاروں کو 3 مارچ کو پھانسی دی جانی ہے،اس لئے وہ ڈیتھ وارنٹ کےعمل میں آنے کا انتظار کرےگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معالے کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کےلئے منگل کو ٹال دی۔ جسٹس آر بھانو متی کی صدارت والی خصوصی بنچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی کی سماعت پانچ مارچ تک کےلئے ٹال ڈی کہ گناہ گاروں کو تین مارچ کو پھانسی دی جانی ہے ،اس لئے وہ ڈیتھ وارنٹ کےعمل میں آنے کا انتظار کرےگی۔مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ چاروں گناہ گاروں کو الگ الگ پھانسی نہیں ہوسکتی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو الگ الگ وقت پر پھانسی نہیں دی جاسکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی عرضی میں کہاتھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں التوا میں نہیں ہے،انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ایک قصوروار کی عرضی التوا میں ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جاسکتی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined