نئی دہلی: ملک میں ایک طرف کورونا کا انفیکشن قہر برپا رہا ہے اور دوسری طرف گنگا ندی میں سینکڑوں کی تعداد میں لاشوں کے بہنے سے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ جو کہتا تھا کہ انہیں گنگا نے بلایا ہے، اسی نے ماں گنگا کو رلایا ہے۔ راہل نے ایک اخبار کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جو کہتا تھا گنگا نے بلایا ہے، اس نے ماں گنگا کو رلایا ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی سے قبل کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے گنگا کے کنارے سینکڑوں لاشیں ملنے پر وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ بولا تھا۔ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا ’’جو کہتا تھا کہ اسے گنگا میا نے بلایا ہے، وہ دہلی کے سنگھاسن پر بیٹھ کر قہقہے لگا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’چاروں طرف بکھری ہوئی 2 ہزار لاشیں، سسکتی زندگی، تھمی ہوئی سانسیں اور ... گنگا میا کے نہ تھم رہے آنسو اور کراہٹ، پر جس نے بھگوا پہن کر یوپی کے سنگھاسن کو حاصل کیا وہ اقتدار کے نشہ میں چور ہے اور جو کہتا تھا کہ اسے گنگا میا نے بلایا ہے، وہ دہلہی کے سنگھاسن پر بیٹھ کر قہقہے لگا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ کئی دنوں سے گنگا میں لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ کچھ لاشیں بہہ کر کنارے تک آ گئی ہیں تو کچھ کو ہندو روایات کے برعکس ساحل پر ہی دفن کر دیا گیا ہے۔ گنگا ندی کے ساحل پر سینکڑوں لاشیں ملنے کی وجہ سے بی جے پی خاموش نظر آ رہی ہے اور حزب اختلاف کے لیڈران اس پر حملہ آور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined