کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی بہت ترقی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن انتخابی تشہیر کے دوران اس کے لیڈروں کے بیانات نفرت سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ بیانات ایسے ہوتے ہیں جو سماج کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر جئے نارائن ویاس کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کھڑگے نے احمد آباد میں میڈیا اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بیان دیا۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے 70 سال میں ہندوستان کی ترقی کا خاکہ تیار کیا ہے، اور جو پارٹی حال ہی میں اقتدار میں آئی ہے وہ سیاسی مخالفین پر حملہ کرنے کے لیے صرف ایک زبان جانتی ہے، اس کے پاس ملک کو آگے لے جانے کا کوئی ویژن نہیں ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے گجرات ماڈل پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ ریاست کا عوامی قرض بڑھ گیا ہے اور یہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے و روزگار پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ کووڈ بحران کے دوران ریاست میں لاکھوں لوگ ہلاک ہو گئے، لیکن بی جے پی حکومت نے اس کی جانکاری چھپائی۔
Published: undefined
کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ’’برسراقتدار پارٹی کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ریاست میں زبردست اقتدار مخالف لہر ہے۔ وہ انتخابی زمین گنوا رہی ہے اور اسی لیے بی جے پی لیڈران ریاست میں بڑی تعداد میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں اور انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان ’یہ گجرات میں نے بنایا ہے‘ والے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس کے سابق لیڈران نے گجرات کی ترقی میں تعاون دیا، سابق وزیر اعظم مورارجی دیسائی نے گجرات کی ترقی میں تعاون دیا، یہ سب کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ گجرات کے لوگوں نے بھی گجرات کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز