کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی ہے۔ ملک کی ترقی میں منموہن سنگھ کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ہندوستان کے بہترین سیاست دانوں میں سے ایک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ ان کی عاجزی، لگن اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے وہ ایک مثال ہیں۔‘‘
Published: undefined
منموہن سنگھ کو اپنے لیے تحریک قرار دیتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’وہ میرے اور کروڑوں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ میں ان کی اچھی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔"
Published: undefined
دوسری جانب منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، "سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ مبارک۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا۔" واضح رہے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی اقتصادی پالیسیوں کے لئے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا شمار پوری دنیا کے چند بڑے رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ان کو عالمی دنیا میں بہت احترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز