کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس (جنتا دل سیکولر) کے سینئر لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کو شدید بخار کی شکایت کے بعد 30 اگست کو بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کماراسوامی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کماراسوامی کے لیے گزشتہ ہفتہ بے انتہا مصروفیت والا ثابت ہوا۔ اس کی وجہ سے انھیں بخار اور تھکن کی شکایت ہوئی جس کے بعد انھیں اپولو اسپیشلٹی اسپتال، جئے نگر میں داخل کرایا گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال نے صبح 11 بجے ایچ ڈی کماراسوامی کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال وہ ہیموڈائنامک طور سے مستحکم، بہتر اور ہم آہنگ ہیں، لیکن انھیں ڈاکٹرس کی سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ڈی کماراسوامی گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار میٹنگوں میں شامل ہو رہے تھے اور گزشتہ ہفتے انھوں نے اداکار سے لیڈر بنے اپنے بیٹے نکھل کماراسوامی کے لیے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ان سبھی مصروفیات کے درمیان ان کی صحت پر منفی اثر پڑا۔ اب وہ اسپتال میں ہیں اور ڈاکٹرس ان کی طبیعت کو مستحکم بتا رہے ہیں، حالانکہ پارٹی کارکنان اور فیملی کے اراکین فکرمند ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ کماراسوامی کی پہلے ہی ہارٹ کی ایک بڑی سرجری ہو چکی ہے۔ ویسے ڈاکٹر نے یقین دلایا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، کماراسوامی جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز