قومی خبریں

بیوی سے غیر فطری تعلقات قائم کرنا جرم نہیں، شوہر کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ

ملزم نے اپنی بیوی کی شکایت پر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی

جبل پور ہائی کورٹ
جبل پور ہائی کورٹ تصویر سوشل میڈیا

جبل پور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک شخص کے خلاف اس کی بیوی کی طرف سے غیر فطری جنسی تعلقات کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ یہ قانونی جرم نہیں ہے کیونکہ خاتون نے اس سے شادی کی تھی۔

Published: undefined

جسٹس جی ایس اہلووالیا کی سنگل بنچ نے کہا کہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کہ قانونی طور پر شادی شدہ بیوی کے ساتھ شوہر کا غیر فطری جنسی تعلق آئی پی سی کی دفعہ 377 کے تحت جرم نہیں ہے، عدالت کی رائے ہے کہ مزید یہ غور و خوض کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایف آئی آر بیجا الزامات کی بنیاد پر درج کی گئی ہے یا نہیں!

Published: undefined

یہ حکم مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بدھ کو جاری کیا اور اس کی معلومات جمعرات کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔ حکم نامے میں لکھا گیا، ’’ازدواجی عصمت دری کو اب تک تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے، پولیس اسٹیشن کوتوالی، جبل پور میں درج کرائم نمبر 377/2022 میں درج ایف آئی آر اور درخواست گزار (شوہر) کے خلاف فوجداری مقدمہ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے بیوی کی شکایت پر اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined