کانگریس رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور نے ایئر انڈیا کی فلائٹ میں پیش کیے جانے والے کھانے کو لے کر آج اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر ایئر انڈیا کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر ہندو یا مسلم کھانا کیا ہوتا ہے؟ اس معاملے میں ٹیگور نے وزارت برائے شہری ہوابازی سے ایئر انڈیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا سنگھیوں نے ایئر انڈیا پر قبضہ کر لیا ہے؟
Published: undefined
دراصل ایئر انڈیا میں ہندو اور مسلم کے علاوہ جین، کوشر وغیرہ کے لیے الگ الگ طرح کے کھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ایئر انڈیا کے مینیو میں مذہب کی بنیاد پر کھانا پیش کیے جانے کی شروعات کب سے ہوئی۔ کھانے کے لیے ویج اور نان ویج کا زمرہ ہی رکھا جاتا ہے، لیکن کھانوں کو مذہب کی بنیاد پر الگ الگ زمروں میں تقسیم کیے جانے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر ’ڈائننگ ایکسپیرینس‘ صفحہ پر مسافروں کے لیے فلائٹ کے اندر ’میل‘ یعنی کھانے کی تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔ اس صفحہ پر لکھا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی اور بین الاقوامی پکوانوں کی خوشحالی کو توجہ میں رکھتے ہوئے کھانے کے مختلف متبادل کے ساتھ ہم سبھی کے لیے لذیذ پکوان پیش کرتے ہیں۔‘‘ یہاں کھانے سے متعلق ترجیحات میں ذیابیطس مریضوں کے کھانے سے لے کر بچوں کے کھانے تک کا متبادل ہے، لیکن مذہب کی بنیاد پر کھانے کی موجودگی نے کانگریس رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور کو ناراض کر دیا ہے۔
Published: undefined
ہندوؤں کے لیے تیار کھانوں سے متعلق ایئر انڈیا نے لکھا ہے کہ ہندو طبقہ کے مسافروں کے لیے ہندوستانی طرز سے تیار کیے گئے مینیو میں چکن، مچھلی، انڈے، سبزیاں، اسٹارچ یا ڈیری پروڈکٹس شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح مسلم پکوانوں کو لے کر لکھا ہے کہ مسلم طبقہ کے مسافروں کے لیے ہندوستانی طرز میں تیار کیے گئے مینیو مسلم غذائی ضرورتوں کے مطابق سرٹیفائیڈ حلال باورچی خانہ میں تیار کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ایئر انڈیا نے یہودی طبقہ کے لیے لکھا ہے کہ یہودی طبقہ کے مسافروں کے لیے سرٹیفائیڈ کوشر رسوئی میں یہودی غذائی ضرورتوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ یہ پکوان صرف خصوصی بین الاقوامی پروازوں میں دستیاب ہیں۔ اس میں جین طبقہ کے لیے بھی الگ مینیو ہے جس میں لکھا ہے کہ جین طبقہ کے مسافروں کے لیے ہندوستانی طرز میں تیار کیے گئے مینیو میں کوئی بھی جڑ والی سبزیاں، مثلاً پیاز، لہسن یا انیمل پروڈکٹ شامل نہیں ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined