نئی دہلی: ہاتھرس اجتماعی آبروریزی کے خلاف عوام میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں اس اندوہناک واقعہ کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ یوپی ایس آئی ٹی نے اس معاملہ میں جانچ شروع کر دی ہے اور یوگی حکومت نے متاثرہ کنبہ کو معاوضہ فراہم کر کے ان کا غصہ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST
دریں اثنا، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ ہاتھرس جاکر متاثرہ کنبہ سے ملاقات کریں گے۔ تاہم، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو متاثرہ کے گاؤں تک جانے کی اجازت دی جائے گی اس کے امکانات بہت کم ہی نظر آ رہے ہیں۔ دراصل انتظامیہ کی جانب سے گاؤں کے اطراف بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے جانے والوں کو یوگی کی پولیس حراست میں لے رہی ہے اور کسی بھی قیمت پر متاثرہ کے کنبہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ قبل ازیں، جب متاثرہ کی موت ہوئی تھی تو پرینکا گاندھی نے متاثرہ کے والد سے فون پر بات کی تھی۔ اس معاملہ میں پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کا استعفیٰ طلب کیا ہے۔
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST
پرینکا گاندھی نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کیا، ’’ہاتھرس جیسا ہولناک واقعہ بلرامپور میں بھی پیش آیا۔ لڑکی کا ریپ کر کے اس کے پیر اور کمر توڑ دی گئی۔ اعظم گڑھ، باغپت، بلندشہر میں بھی بچیوں سے درندگی ہوئی۔ یوپی میں پھیلے جنگل راج کی حدیں پار ہوگئی ہیں، مارکیٹنگ، تقاریر سے نظام قانون نہیں چلتا۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جوابدہی کا وقت ہے، عوام کو جواب چاہیے۔‘‘
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST
وہیں راہل گاندھی نے لکھا، ’’یوپی کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم اور حکومت کی سینہ زوری جاری ہے۔ کبھی جیتے جی عزت و احترام نہیں دیا اور آخری رسومات ادا کرنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ بی جے پی کا نعرہ ’بیٹی بچاؤ‘ نہیں بلکہ حقائق چھپاؤ، اقتدار بچاؤ ہے۔‘‘
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST
راہل گاندھی نے ہاتھرس واقعہ پر بدھ کے روز بھی ٹوئٹ کیا تھا، انہوں نے لکھا، ’’یہ سب دلتوں کو دبا کر انہیں سماج میں ان کا ’مقام‘ دکھانے کے لئے یو پی حکومت کی شرمناک چال ہے۔ ہماری لڑائی اسی گھناؤنی ذہنیت کے خلاف ہے۔‘‘
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Oct 2020, 10:54 AM IST