ہاتھرس: یو پی کے ہاتھرس میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی 19 سالہ متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ کی موت گلا دبانے اور اس کے ساتھ بربریت کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ کی ریڑھ کی ہڈی پر بھی چوٹ کے نشان ہیں۔
Published: undefined
پوسٹ مارٹم رپورٹ دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جہاں منگل کے روز 19 سالہ خاتون کی دوران علاج موت ہو گئی تھی۔ ڈاکٹروں کی حتمی رپورٹ میں عصمت دری کا ذکر نہیں ہے، تاہم اس کے نجی اعضا سے چھیڑ خانی کے اشارے ضرور دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کی موت ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے گلے پر دوپٹہ سے گلا گھنوٹنے کے بھی نشانات موجود ہیں، تاہم موت اس کی وجہ سے نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ 14 ستمبر کو گاؤں کے ہی اعلیٰ ذات سے وابستہ چار نوجوانوں نے متاثرہ کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔ متاثرہ ایک کھیت سے عریاں حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا اور کئی جگہ چوٹ کے نشان تھے۔ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، کنبہ کا الزام ہے کہ اس کی زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔
Published: undefined
اسپتال نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مختصراً لکھا، ’’مریض کا ابتدائی طور پر ٹھیک طرح سے علاج نہیں کیا گیا اور اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔ بعد میں بہتر علاج و معالجہ کے باوجود مریض کی حالات لگاتار بگڑتی چلی گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے سی پی آر بھی دیا گیا لیکن ہر ممکن کوشش کے باوجود اسے بچایا نہیں جا سکا۔ منگل کی صبح 8.55 پر اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے وسرا کی فارینسک رپورٹ میں عصمت دری کی تصدیق ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined