قومی خبریں

ہاتھرس عصمت دری: یوگی نے ایس آئی ٹی جانچ کی مدت میں کی توسیع، آج داخل کرنی تھی رپورٹ

یوپی کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق ایس آئی ٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے جو وقت دیا گیا تھا اس میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی جانچ کے لئے تشکیل خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بدھ کے روز اپنی رپورٹ داخل کرنی تھی لیکن اس کی مدت میں توسی کر دی گئی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک حکم دے کر ایس آئی ٹی جانچ کے لئے دئے دئے گئے وقت میں 10 دن کی توسی کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

یوپی کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق ایس آئی ٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے جو وقت دیا گیا تھا اس میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

ہاتھرس کے ایک گاؤں میں 17 ستمبر کو مبینہ اجتماعی عصمت دری اور تشدد کا نشانہ بننے والی ایک 19 سالہ لڑکی کی گذشتہ ہفتے دہلی کے ایک اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ ملک بھر میں پائے جانے والے غم و غصے کے پیش نظر سی ایم یوگی نے ایس آئی ٹی تحقیقات کے لئے ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے میں، یوپی کی حکومت اور پولیس کو جرم چھپانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ پولیس پر الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی طرف سے کی جانے والی شکایت پر فوری کارروائی نہیں کی لیکن پولیس کا کردار اس وقت مزید شکوک و شبہات کی زد میں آیا جب 29 ستمبر کو ہاتھرس پولیس متاثرہ کی موت کے بعد اس کی لاش گاؤں میں گئی اور کنبہ کی اجازت کے بغیر رات کو ڈھائی بجے اس کی آخری رسومات ادا کر دیں۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اگلی صبح پولیس سے اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کرنے کی گزارش کی تھی لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں مانی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined