نئی دہلی. کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے حال ہی میں کہا تھا کہ 'شرمناک حقیقت یہ ہے کہ متعدد ہندوستانی شہری دلتوں، مسلمانوں اور قبائلیوں کو انسان ہی نہیں مانتے'۔ اس ٹوئٹ پر سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر ردعمل کے جواب میں راہل گاندھی نے ایک اور ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے منگل کے روز یعنی آج ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا- 'یہ ویڈیو ان لوگوں کے لئے ہے جو سچائی سے بھاگ رہے ہیں، ہم بدلیں گے، ملک بدلے گا۔‘
Published: undefined
راہل گاندھی جو ویڈیو شیئر کی ہے وہ دی کوئنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے اور اس میں ہاتھرس کی زمینی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ہاتھرس کے گاؤں بولگڑھی کے لوگوں سے بات کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں کوئی کہہ رہا ہے کہ دلت ’اچھوت‘ ہوتے ہیں، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ انہیں آج بھی بھیدبھاؤ کا شکار بنایا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے اتوار کے روز وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہاتھرس واقعہ پر اتر پردیش کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی پولیس نے کہا کہ کسی کے ساتھ عصمت دری نہیں ہوئی، کیونکہ ان کے اور بہت سے دوسرے ہندوستانیوں کے لئے، وہ (ہاتھرس کیس کی متاثرہ) 'کوئی تھی ہی نہیں'۔ قابل ذکر ہے کہ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ بی بی سی کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ پولیس عصمت دری کی تردید کیوں کر رہی ہے، جبکہ متاثرہ خود اس کے حوالہ سے بیان دے چکی ہے کہ اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز