اتر پردیش کے ہاتھرس میں عصمت دری اور قتل معاملہ کی تفتیش جاری ہے اور اس درمیان جمعہ کے روز ایک بار پھر سی بی آئی کی ٹیم جائے حادثہ پر معائنہ کے لیے پہنچی۔ سی بی آئی کے ساتھ فورنسک ٹیم بھی تھی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب فورنسک ٹیم کے ساتھ سی بی آئی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ اس دوران متاثرہ کنبہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔
Published: undefined
دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے سی بی آئی سے سوال کیا تھا کہ آخر ہاتھرس واقعہ کی جانچ کب تک مکمل ہوگی۔ ساتھ ہی بنچ نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ 25 نومبر کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ اسی کے مدنظر سی بی آئی نے فورنسک ٹیم کے ساتھ تازہ دورہ کیا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ حادثہ کے مقام پر فی الحال کسی بھی باہری شخص کے جانے پر پابندی ہے اور سیکورٹی کے لیے سی آر پی ایف کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔
Published: undefined
جائے واقعہ پر سی بی آئی کی ٹیم نے ایک بار پھر کرائم سین 'ری کرئیٹ' کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران جائے واقعہ پر ہی سی بی آئی ٹیم نے متاثرہ کنبہ کے سبھی اراکین سے الگ الگ پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی کی افسر سیما آہوجہ متاثرہ کنبہ کی خواتین سے پوچھ تاچھ کرتی ہوئی نظر آئیں۔ جب متاثرہ کی ماں سے سوال جواب کیا جا رہا تھا تو وہ بہت غمگین نظر آ رہی تھی اور بعد میں وہ کھیت کی میڑھ پر بیٹھ کر روتی ہوئی نظر آئی۔ متاثرہ کے بھائی سے بھی سی بی آئی افسران نے اکیلے میں پوچھ تاچھ کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined