ہاتھرس: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار متاثرہ کو بدھ کی علی الصبح اہل خانہ کی عدم موجودگی میں آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بیٹی کی آخری خواہش پوری کرنے کا موقع نہیں دیا۔
Published: undefined
متاثرہ کی آخری رسوم کی ادائیگی علی الصبح تقریباً سوا تین بجے پولیس کی موجودگی میں کردی گئی حالانکہ اہل خانہ اور مقامی افراد اس کی مخالفت کر رہے تھے۔ آخری رسوم کی ادائیگی کے وقت مبینہ طور سے اہل خانہ موجود نہیں تھے۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بیٹی کی آخری خواہش پوری کرنے کی اجازت نہیں دی۔
Published: undefined
نم آنکھوں سے انہوں نے کہا کہ 'بیٹی نے کہا تھا کہ وہ گھر آنا چاہتی ہے۔ وہ اپنی چوٹ کی وجہ سے گھر نہیں جاسکی تھی لیکن ہم انتظامیہ کے رویہ کی وجہ سے بیٹی کی آخری خواہش بھی پوری نہیں کرسکے۔ متاثرہ کے بھائی سندیپ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ضلع انتظامیہ جلدی میں تھا اور چاہتا تھا کہ والد کے پہنچانے سے پہلے آخری رسوم ادا کردی جائیں۔ متاثرہ کی لاش پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد والد گھر پہنچ گئے تھے۔
Published: undefined
وہیں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ آخری رسوم کی ادائیگی اہل خانہ کی مرضی سے کی گئی ہے۔ جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے صحافیوں سے کہا کہ متاثرہ کے آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ متاثرہ کو انصاف دلانے اور مجرمین کو سخت سزا دلانے کے لئے پرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز