لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار دلت لڑکی کے اہل خانہ کی رضا مندی کے بغیر آخری رسوم کی ادائیگی کیے جانے کے الزام کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہذب سماج کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے بدھ کی صبح اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ معاملے کی جانچ تین رکنی ایس آئی ٹی ٹیم کرے گی۔ خصوصی جانچ ٹیم کی قیادت داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کریں گے جبکہ دیگر دو اراکین میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چندر پرکاش اور پی اے سی کمانڈنٹ آگرہ پونم شامل ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'ہاتھرس میں دلت متاثرہ کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے خاطیوں کو قطعی نہیں بخشا جائے گا۔ معاملے کی جانچ کے لئے ایس ٹی آئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم آنے والے 7 دنوں میں اپنی رپورٹ سونپے گی۔ انصاف کی جلد از جلد فراہمی کے لئے مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلے گا۔ سبھی چار ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھرس کے واقعہ پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Published: undefined
قبل ازیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور ہاتھرس واقعہ کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاتھرس کے واقعہ پر بات کی اور کہا ہے کہ خاطیو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جلد از جلد انصاف کی فراہمی کے لئے معاملے کی سنوائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز