رام نومی جلوس کے دوران ملک کے کئی حصوں میں تشدد کی خبروں پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز کہا کہ نفرت ملک کو کمزور کر رہی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ’’نفرت، تشدد اور بائیکاٹ ہمارے پیارے ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔ بھائی چارے، امن اور خیر سگالی کی اینٹوں سے ترقی کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ آئیے ایک منصفانہ اور مجموعی ہندوستان کو محفوظ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔‘‘
Published: undefined
دراصل مدھیہ پردیش کے کم از کم دو اضلاع میں اتوار کو رام نومی تقریب کے دوران فرقہ وارانہ تشدد دیکھنے کو ملا۔ تشدد کا پہلا واقعہ کھرگون ضلع میں پیش آیا جہاں تقریباً نصف درجن پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جب کہ اسی طرح کا واقعہ بڑوانی ضلع کے سیندھوا شہر میں بھی پیش آیا۔
Published: undefined
کھرگون میں رام نومی کے جلوس میں ڈی جے پر تنازعہ کے بعد مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد دو فریق آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں فریقین میں پتھر بازی کے ساتھ آگ زنی کے واقعات ہوئے جس میں کچھ گاڑیوں میں آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور طاقت کا استعمال کیا۔ حالات کو سنبھالنے کے لیے افسران کو تین علاقوں میں کرفیو اور پورے شہر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کو نافذ کرنی پڑی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined