نئی دہلی: آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر طارق انور نے اتوار کے روز ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دلت، مسلمان، آدیواسی اور پسماندہ افراد دہشت زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لنچنگ کا ایسا خوف لوگوں کے ذہن و دماغ پر سوار ہے کہ ہر ماں دہشت زدہ رہتی ہے کہ کہیں اس کا بیٹا واپس لوٹ کر صحیح سلامت گھر آئے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمار ے ملک میں آئین اور قانون ہے لیکن کچھ لوگ خود کو آئین اور قانون سے اوپر سمجھتے ہیں اور قانون کو ہاتھ میں لے کر آئین اور قانون کا گلا گھونٹنے کا کام کرتے ہیں۔ طارق انور نے کہاکہ موجودہ سرکار جس راستے پر ملک کو لے کرجاناچاہتی ہے اسے کسی بھی طرح سے سراہا نہیں جاسکتا۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں جمہوریت نہیں رہی تو پھر ملک کا سیکولر ڈھانچہ تباہ ہوجائے گا۔ اس لئے ملک کے سیکولر ڈھانچہ کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ سبھی سماج کے لوگ گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں کی پاسداری کریں اور ملک کی جمہوریت کو مزید مضبوط کریں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے کہنے کے باوجود ہماری پارلیمنٹ نے لنچنگ کے خلاف قانون نہیں بنایاجو تشویشناک ہے، لیکن میں مبارکباد دیتا ہوں راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو جنہوں نے اس سمت میں قانون بنا کر سپریم کورٹ کے اصولوں کی پاسداری کی،ہم شکر گذار ہیں مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال سرکار کے کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس سمت میں قانون بنانے جارہے ہیں۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
مسٹرانور نے کہاکہ نفرت ایسا کنسر ہے جو لاعلاج ہے۔ یہ سماج کو کھوکھلاکررہا ہے۔اس کو جتنی تیزی سے ہمارے سماج میں پیوست کرنے کی کوشش ہورہی ہے اس کا مقابلہ گاندھی جی کے اصولوں کو سامنے رکھ کر کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے اس حکومت کے خلاف آزادی کا کیلئے عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا جس کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے گاندھی جی کی اہمیت کو سمجھا لیکن دکھ اس بات کی ہے کہ ہمارے ملک میں بسنے والے کچھ لوگ ان کی اہمیت کو نہیں سمجھ پارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج جس بے حیائی سے قانون کا غلط استعمال ہورہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ اس لئے سبھی سماج کے لوگوں کو متحدہ کر نفرت کے خلاف آوازبلند کرکے گاندھی، نہرو امبیڈکر، پٹیل اور آزاد کے ہندوستان کو بچانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہندو مسلم اتحاد اگر ہمارا چلا گیا تو ہماری کثرت میں وحدت کی تاریخ ختم ہوجائے گی، کیونکہ مولانا آزاد نے کہاتھاکہ میں آزاد ی میں تاخیر تو برداشت کرسکتا ہوں لیکن یہ برداشت نہیں کرسکتاکہ ہندو مسلم اتحاد کی قربانی پر آزادی ملے۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
اس موقع پر دہلی پردیش قومی تنظیم کے صدر عبدالسمیع سلمانی نے کہاکہ قومی تنظیم سبھی سماج کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان سے نفرت کا خاتمہ ہو اسی لئے ہم نے نعرہ دیا ہے نفرت چھوڑو بھارت جوڑو اور یہ تبھی ممکن ہے جب سبھی سماج کے لوگ قومی تنظیم سے جڑیں اس لئے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قومی تنظیم سے جڑیں۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مہابل مشرا نے طارق انور کو اپنا سیاسی گرو بتاتے ہوئے کہاکہ طارق انور نے کبھی ہندو مسلم کے نام پر بھید بھاؤ نہیں کیا اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ہم بھی کبھی مذہب کے نام پر بھید بھاؤ نہیں کریں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد سید قمر الدین کی جانب سے کیا گیا اور اس موقع پر انہیں مغربی دہلی ضلع قومی تنظیم دہلی پردیش کا انچارج بھی بنایاگیا۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Sep 2019, 7:09 AM IST
تصویر: پریس ریلیز