ایرانی صدر حسن روحانی اپنے ہندوستان دورے کے دوسرے دن (جمعہ) حیدآباد سے دہلی پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی صدر 17 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی سے باہمی مذاکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
اپنے خطاب کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا :
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
تاریخی مکہ مسجد میں اپنے خطاب کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا:
روحانی نے نماز جمعہ کے بعد فارسی میں خطاب کیا اُن کی تقریر کا اردو میں ترجمہ کیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ اہم افسران بھی موجود تھے۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
سہ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ایرانی صدر حسن روحانی نےحیدرآباد کے چارمینار میں واقع 400 سال سے زیادہ قدیمی تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ حسن روحانی ایران کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے مکہ مسجد میں نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد خطاب بھی کیا۔
مکہ مسجد کی تعمیر کا کام 17-1616 میں شیعہ حکمران نے شروع کرائی تھی اور اسے مکمل سنی حکمران نے کرایا تھا اور مسجد تعمیر کی نگرانی کرنے والا کنٹریکٹر (ٹھیکیدار) ایک ہندو تھا۔ اس طرح مکہ مسجد کو ہندوستان میں شیعہ اور سنی اتحاد اور ہندو مسلم ہم آہنگی کی علامت کے طورپر تصور کیا جاتا ہے۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
حیدرآباد: ایران کے صدر حسن روحانی اپنے دورے کے دوسرے دن گولكنڈہ قلعہ کے پاس قطب شاہی مقبرے کا دیدار کیا۔ روحانی چار مینار کے پاس مکہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے۔ وہ جمعہ کی نماز کے بعد مسجد میں لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ دنیا کے مشہور سالارجنگ میوزیم بھی جائیں گے۔ صدر کے دورے کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور بہت سے راستوں کے ٹریفک میں تبدیلی کی گئی ہے۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
قبل ازیں 15 فروری کو ایرانی صدر حسن روحانی تہران سے حیدرآباد پہنچے۔ گزشتہ شام علماء اور دانشوروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستان کو موجودہ دور میں امن کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعہ کو افواج کے ذریعہ حل نہیں کیا جا سکتا۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہر مسلم ملک سے اچھے تعلقات کا خواں ہے اور ہندوستان سے بھی اسے بہتر تعلقات بنائے رکھنے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان موجود نااتفاقیوں کا ذمہ دار مغربی ممالک کو قرار دیا۔ حسن روحانی نے کہا ’’ہندوستان آج ایک زندہ مثال ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور یہ عمل طویل مدت سے جاری ہے۔‘‘ روحانی نے کہا’’ شعیہ، سنی، سوفی، ہندو، سکھ اور دیگر عقائد کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ وہ ایک ساتھ اپنے ملک کی تعمیر کرتے ہیں اور ایک تہذیب کو تیار کرتے ہیں۔‘‘ روحانی نے یہ تقریری فارسی زبان میں کی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Feb 2018, 11:56 AM IST
تصویر: پریس ریلیز