ہریانہ کے یمنانگر کی نیو جین نگر کالونی میں ایک ملازم نے مبینہ طور پر ایک روٹی کے لئے اپنی مالکن کا چاکو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولس نے جمعہ کو اس واردات سے پردہ اٹھایا۔ پولس کے مطابق ملزم ملازم نے بتایا کہ اسے چار روٹی کی بھوک رہتی تھی لیکن اس کی مالکن اسے تین روٹی ہی دیتی تھی، جس کی وجہ سے وہ بھوکا رہا جاتا تھا۔ لہذا اس نے اپنی مالکن کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
واردات کو انجام دینے کے بعد ملازم نے خود ہی مالک کو فون کیا اور رشتہ داروں کو لے کر گھر پہنچا۔ موت کی اطلاع پاکر لوگ گھر آئے تو ملازم انہیں پانی بھی پیش کرتا رہا۔ پولس کے مطابق جب سختی سے اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
قتل کے ملزم ملازم کا نام راجیش پاسوان یہے۔ اس نے اپنی 26 سالہ مالکن روزی کا قتل کیا ہے۔ روزی کے شوہر دیپانشو اسٹون کرشر چلاتے ہیں۔ سنیچر کو ملزم کو عدالت میں پیش کر کے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
پوچھ گچھ کرنے پر ملزم راجیش نے بتایا کہ ’’مالک دیپانشو کی شادی سے قبل ہی وہ کھانا بناتا تھا اور جو چاہے وہ کھاتا تھا لیکن گزشتہ سال شادی کے بعد سے مالکن روزی نے اس سے کھانا پکوانا بند کر دیا۔ وہ صاف صفائی اور کپڑے دھونے کا کام کرنے لگا۔ راجیش نے کہا، ’’مجھے چار پانچ روٹی کی بھوک رہتی تھی لیکن مالکن تین روٹی سے زیادہ نہیں دیتی تھی۔ میں نے کئی مرتبہ کہا کہ اتنے سے میری بھوک نہیں جاتی۔ مارچ میں میرے والد کا انتقال ہو گیا۔ میں اپنے گھر بہار گیا۔ وہاں سے آیا تو اپنے حصہ کی ایک روٹی کتے کو بھی دینے لگا۔‘‘
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
ملزم راجیش کے مطابق جمعرات کو اسے بہت زیادہ بھوک لگی تھی لیکن اس کی مالکن نے شوہر دیپانشو کے آنے تک کھانا نہیں بنانے کی بات کہی۔ راجیش نے بتایا کہ ’’اس بات پر مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں کچن سے چاقو اٹھا کر لایا اور بستر پر ہی مالکن کا گلا کاٹ دیا۔ مالکن نے بچنے کی کوشش کی۔ میرے ہاتھ کو دانتوں سے کاٹا لیکن میں نے چھڑا لیا اور 5 منٹ کت گردن پر چاقو چلاتا رہا۔‘‘
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
راجیش نے بتایا کہ اس نے قتل کے بعد چاقو کو کچن میں دھو کر رکھ دیا۔ اس کے بعد اپنے کمرے میں جانے لگا لیکن جب گیٹ نہیں کھلا تو چھوٹے گیت سے کود کر باہر آ گیا۔ وہاں جا کر خون سے آلودہ کپڑوں کو دھویا۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً 1.45 بجے مالک دیپانشو کو فون کر کے جھوٹی کہانی بنائی کہ مالکن گیٹ نہیں کھول رہیں۔ راجیش کے مطابق، ’’میں ڈر گیا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ اگر میں بھاگا تو پکڑا جاؤں گا۔ گھر میں ہی رہوں گا تو شاید کسی کو شک نہیں ہوگا یہی سوچ کر میں نہیں بھاگا۔‘‘
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 May 2019, 7:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز