ہریانہ اسٹاف فیڈریشن سے متعلق آل ہریانہ پی ڈبلیو ڈی مکینیکل ایمپلائز یونین نے محکمہ صحت عامہ، حصار کے بورڈ دو میں آؤٹ سورسنگ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ اور سیفٹی کٹ نہ ملنے پر پانی کی فراہمی اور سیوریج کا کام روکنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
Published: undefined
یونین نے سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو خط بھیج کر تین دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ یونین کے ریاستی سربراہ وشوناتھ شرما، ریاستی جنرل سکریٹری نریندر دھیمان، ضلع سربراہ ستیوان بدھانا اور ضلع سکریٹری سشیل کمار کھنڈیا نے آج ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین نے صحت عامہ انجینئرنگ حصار کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو مذکورہ بورڈ میں آؤٹ سورسنگ کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر خط بھیجا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آؤٹ سورسنگ پر لگے ملازمین کو ہر ماہ کی 7 تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت دی ہے۔ اس کے باوجود محکمہ کے افسران حکومت کی ان ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ملازمین لیڈروں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے جس قسم کے حالات بنے ہوئے ہیں اس کے باوجود سبھی طرح کے عارضی اور مستقل ملازم اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں۔
Published: undefined
ملازم لیڈروں کے مطابق ابھی تک محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر کے ذریعہ حفاظتی کٹ جس میں ماسک، سینیٹائزر، دستانے اور صابن وغیرہ اشیا فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر تین دن کے اندر آؤٹ سورسنگ میں مصروف ملازمین کو تنخواہ اور تمام ملازمین کو سیفٹی کٹ دستیاب نہ کروائی گئی تو محکمہ کے بورڈ دو کے تحت پانی کی فراہمی اور سیوریج کے تمام کام بند کردیئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز