صوبہ ہریانہ کے پلول میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کھدائی کے دوران زیر زمین پی این جی پائپ لائن میں زبردست دھماکہ ہوا جس نے جلد ہی شعلہ کی شکل اختیار کر لی۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر 3 افراد بشمول جے سی بی ڈرائیور بُری طرح جھلس گئے۔ اس حادثہ میں کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور تقریباً 6 دکانیں پوری طرح جل کر راکھ ہو گئیں۔ مرنے والے کا نام ہری چند سنگلا ہے جو جائے وقوع پر ایک چائے کی دکان چلاتا تھا۔ حادثے کے بعد افرا تفری میں متوفی جے سی بی سے کھودے گئے گڑھے میں گر پڑا اور آگ کے زد میں آنے سے اس کی دردناک موت ہو گئی۔
Published: undefined
عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ کے شعلوں کی لپٹیں 20 فٹ سے زیادہ اونچی تھیں۔ حادثے کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ جے سی بی سے کھدائی کے دوران لاپرواہی برتنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ آس پاس کے دکانداروں نے بتایا کہ دھماکہ سے پہلے وہاں پائپ میں لیکیج ہو رہا تھا اور اس کے بعد آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے تیزی سے اٹھنے لگے۔
Published: undefined
ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار وششٹھ، ایس پی چندر موہن سمیت دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دکانداروں سمیت دیگر تمام متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پی این جی گیس سپلائی کرنے والی کمپنی کے ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ کی اور کہا کہ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب پائپ لائن میں دھماکے کے باعث شہر میں پی این جی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔ کمپنی کے لوگوں نے کہا کہ فی الحال پائپ لائن خراب ہے، اس کی مرمت کے بعد ہی سپلائی دوبارہ شروع کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز