قومی خبریں

ہریانہ حکومت نے کسانوں کی مہاپنچایت پر لگائی روک، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر کھڑی کیں رکاوٹیں

کسان لیڈر نے کہا کہ مہاپنچایت کی تیاری مکمل تھی اور ہریانہ، پنجاب اور ملک بھر سے کسان پہنچ رہے تھے۔ اچانک اتوار کی صبح ہریانہ پولیس نے انہیں نوٹس دیا کہ مہاپنچایت کے لیے منظوری نہیں دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
ians

کیتھل: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں مجوزہ کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر ہریانہ-پنجاب بارڈر کو سیل کر دیا گیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ریاستوں کے درمیان آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے اس طرح سے بیریکیڈنگ کی ہے کہ پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

کیتھل ضلع میں لوگوں نے شکایت کی کہ بیریکیڈنگ سے متعلق کوئی واضح ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے اور یہاں پر کوئی حکومتی اہلکار نہیں ہے جو لوگوں کو اس بارے میں معلومات فراہم کر سکے۔ بزرگ اور بچے خاص طور پر مشکلات کا شکار رہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ وہ دوائی لینے کے لیے پٹیالہ جانا چاہتے تھے لیکن بیریکیڈنگ کی وجہ سے انہیں کئی کلومیٹر کا اضافی راستہ اختیار کرنا پڑا، جس سے انہیں شدید پریشانی ہوئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اوچانا میں اتوار کو کسانوں کی ایک مہاپنچایت منعقد ہونے والی تھی، چنانچہ پولیس نے ہریانہ کے کیتھل اور پنجاب کے پٹیالہ ریاستی ہائی وے بارڈر کو کنکریٹ کے بیریکیڈ لگا کر سیل کر دیا۔

کسان رہنما ابھیمنیو کوہاڑ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ہریانہ میں کسانوں کی قومی سطح کی دو مہاپنچایتیں منعقد ہوں گی۔ اوچانا کی نئی اناج منڈی میں 15 ستمبر کو ایک مہاپنچایت متوقع تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تیاری تقریباً مکمل تھی اور ہریانہ کے تمام اضلاع سے بڑی تعداد میں کسان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے پہنچ رہے تھے۔ پنجاب سمیت پورے ملک سے کسان آ رہے تھے۔ اس دوران اتوار کی صبح ہریانہ پولیس نے انہیں ایک نوٹس دیا جس میں کہا گیا کہ وہ مہاپنچایت کا انعقاد نہیں کر سکتے، کیونکہ اس کے لیے پہلے سے اجازت نہیں ملی۔

کوہاڑ نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق صرف سیاستدانوں کے لیے ہے۔ منڈی کسانوں کی ہے اور کسان یہاں مہاپنچایت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی کو مہاپنچایت میں آنے سے روکا گیا تو وہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined