نئی دہلی: زرعی قوانین کے معاملے پر جاری کسانوں کی تحریک کے درمیان حکومت اور کسان تنظیمیں پھر آمنے سامنے ہیں۔ دھان کی خریداری کے حوالے سے پنجاب-ہریانہ میں ہنگامہ ہو رہا ہے۔ فصلوں کی خریداری میں تاخیر کے پیش نظر اب کسان رہنما گرنام سنگھ چڈھونی نے ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت کو براہ راست وارننگ دی ہے۔ گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر کل (2 اکتوبر) سے فصلوں کی خریداری شروع نہ ہوئی تو لیڈران کے گھر کا کتا بھی باہر نہیں نکلنے دیں گے۔
Published: undefined
دراصل، موسم کے پیش نظر اس بار دھان کی خریداری کا عمل شروع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے پنجاب ہریانہ سے کہا ہے کہ یہ عمل 11 اکتوبر سے ایم ایس پی کی بنیاد پر شروع کیا جائے جس کی وجہ سے کسانوں میں غصہ ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے گرنام سنگھ چڈھونی نے اس معاملے پر حکومت کو خبردار کیا ہے۔ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ منڈیوں میں فصلوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بارش کی وجہ سے کئی فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ اس حکومت نے پہلے یکم اکتوبر سے خریداری کی بات کی تھی لیکن اب اسے 11 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’ہم پھر انتباہ دے رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ کل سے خریداری شروع کر دیں، ورنہ آپ کے ایم ایل اے، ایم پیز لیڈروں کو اس طرح گھیر لیں گے کہ انہیں گھر میں بند کر دیں گے، یہاں تک کہ ان کا کتا بھی باہر نہیں آ سکے گا۔ کسان ساتھیو! کل کا انتظار کرو، اگر خریداری نہیں ہوتی تو پرسوں ان کے گھر کا گھیراؤ کر لیں۔‘‘
Published: undefined
گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ جب ہمارا احتجاج جاری ہے تو حکومت فصل کی خریداری میں تاخیر کر رہی ہے اور مختلف شرائط عائد کر رہی ہے۔ یعنی کھیت میں فصل خراب ہو گی اور بازار میں کوئی فروخت نہیں ہو گی۔
غور ط؎لب ہے کہ زرعی قوانین کی وجہ سے کسانوں کی تحریک پہلے سے ہی جاری ہے، پچھلے ایک سال سے کسان دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں، کسانوں نے ’بھارت بند‘ کی کال بھی دی تھی، جس کا دہلی-این سی آر میں کچھ اثر ہوا۔ ایسے میں زرعی قوانین کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا اور ایک نئی جنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز