قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخابات: راہل گاندھی کل سے اپنی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا کریں گے آغاز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کو ہریانہ کے انبالہ سے اپنی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ ان کے ساتھ دیگر پارٹی رہنما بھی شامل ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز وہ کل یعنی کہ پیر کو امبالہ کے علاقے نارائن گڑھ میں ایک عوامی جلسے سے کریں گے۔ اس مہم کے دوران وہ لاڈوا میں میں بھی جلسہ سے خطاب کریں گے، جہاں سے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

آئندہ چند دنوں کے لیے راہل گاندھی کا انتخابی شیڈول طے کیا گیا ہے، جس کے مطابق وہ یمنا نگر، انبالہ اور دیگر مقامات کا دورہ کریں گے، جبکہ کرنال، بروالا اور حصار جیسے اہم مقامات پر بھی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ ان جلسوں میں کانگریس کے اہم رہنما جیسے بھوپندر سنگھ ہڈا اور کماری شیلجا بھی شامل ہوں گے۔

کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی کی ہمشیرہ اور پارٹی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا کے بھی اس مہم میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ ان جلسوں کے ذریعے کانگریس پارٹی ہریانہ میں اپنی مضبوطی کا احساس کرائے گی، جہاں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

Published: undefined

راہل گاندھی تھانیسر میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد وہ کرنال اور حصار کے دیگر اضلاع میں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔ یہ انتخابی مہم 3 اکتوبر تک جاری رہے گی، جہاں ہریانہ کے عوام میں موجودہ حکومت کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کانگریس پارٹی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کانگریس کے رہنماوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ 10 سال کے بعد ہریانہ میں دوبارہ حکومت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، کیونکہ بی جے پی کے دس سالہ دور میں عوام نے مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن جیسے مسائل سے سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ توقع ہے کہ عوامی شکایات اور بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کا فائدہ کانگریس کو ہوگا۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی اس انتخابی مہم میں پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بھوپندر سنگھ ہڈا اور کمار شیلجا کے علاوہ پارٹی کے مختلف اضلاع کے مقامی لیڈر بھی شریک ہوں گے۔ یہ مہم کانگریس کی جانب سے ہریانہ کے عوام کے لیے نئی امیدوں کا پیغام لے کر آئے گی، جہاں عوام نے گزشتہ دس سالوں میں مسلسل حکومتی ناکامیوں کا سامنا کیا ہے۔

کانگریس کا خیال ہے کہ ریاست میں موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر وہ دوبارہ اقتدار میں آ سکتی ہے، اور راہل گاندھی کی قیادت میں اس مہم کے ذریعے وہ ہریانہ کے عوام کے ساتھ جڑ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined